📜 اعلان داخلہ – مدرسہ رحمانیہ
سوپول بیرول، دربھنگہ، بہار
مدت داخلہ
اہم تاریخیں
مدرسہ رحمانیہ سوپول بیرول دربھنگہ میں آن لائن داخلہ فارم بھرنے کی مدت 10 رمضان المبارک سے 08 شوال المکرم تک مقرر ہے۔
👆 مذکورہ تاریخ کے بعد آن لائن فارم بند کر دیا جائے گا۔
جبکہ آف لائن داخلہ کی کارروائی مع امتحانات 10 شوال المکرم سے 20 شوال المکرم تک انجام دی جائے گی۔
براہِ کرم مقررہ تاریخوں کا خاص خیال رکھیں۔
دارالحکمت کے شرائط داخلہ
حفظ القرآن (دارالحکمت)
📖 دارالحکمت میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کے لیے:
- کم از کم 2 پارے قرآن مجید پہلے سے حفظ ہونے چاہئیں۔
- دینی تعلیم (نصاب نمبر 1) کا بنیادی علم ہو۔
- اردو لکھنے اور املا کی درستگی ہو۔
- انگریزی حروف تہجی (A–Z) کا علم ہو۔
شرائط داخلہ
برائے درجہ حفظ و عربی درجات
📖 درجہ حفظ
درجہ حفظ میں داخلہ کے لیے ضروری ہے کہ:
- طالب علم ایک پارہ حفظ کرچکا ہو۔
- اردو زبان کی دوسری کتاب پڑھ چکا ہو۔
- تعلیم الاسلام حصہ دوم پڑھ چکا ہو۔
- اردو نوشت و خواند درست ہو۔
📚 عربی درجات
درجہ عربی میں اعدادیہ سے فاضل تک کی باضابطہ تعلیم ہوتی ہے۔ عربی درجات میں بہت ہی قابل اور عمدہ صلاحیت کے ماہرین اساتذہ کرام تعلیم و تعلّم کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ عربی درجات میں دینی علوم کے ساتھ عصری علوم پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے، خاص طور پر حساب، سائنس، انگریزی، ہندی اور کمپیوٹر پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ ہر میدان کے لیے علماء تیار کیے جاتے ہیں۔
شرائط داخلہ
درجہ وار تفصیل
داخلہ کے لیے شرائط درج ذیل ہیں:
📌 درجۂ اعدادیہ میں داخلہ کے لیے:
اردو نوشت و خواند، اردو زبان کی تیسری، ناظرہ قرآن۔
📌 عربی اول میں داخلہ کے لیے:
آسان صرف و نحو، منہاج العربیہ، انگریزی الفابیٹ، ہندی، آمدنامہ، فارسی کی پہلی۔
📌 عربی دوم میں داخلے کے لیے:
میزان الصرف، نحومیر، قصص النبیین حصہ اول و دوم۔
📌 عربی سوم میں داخلے کے لیے:
ہدایۃ النحو، الفقہ المیسر، ترجمۂ قرآن از سورہ قٓ تا سورہ ناس۔
📌 عربی چہارم میں داخلے کے لیے:
مختصر القدوری، مشکوۃ الآثار، ترجمۂ قرآن از سورہ بنی اسرائیل تا سورہ قٓ۔
📌 عربی پنجم و ششم میں داخلے کے لیے:
شرح وقایہ، الفیۃ الحدیث، اصول الشاشی، ترجمۂ قرآن از سورہ فاتحہ تا سورہ نحل۔
📌 عربی ہفتم میں داخلے کے لیے:
جلالین، حسامی، ہدایہ اولین۔
📌 دورۂ حدیث میں داخلے کے لیے:
مشکوۃ شریف، ہدایہ آخرین، شرح عقائد۔
آن لائن داخلہ فارم
ابھی فارم بھریں
براہِ کرم آن لائن داخلہ فارم مندرجہ ذیل بٹن پر کلک کر کے بھریں:
فارم بھرتے وقت تمام مطلوبہ معلومات درست طور پر درج کریں۔
مزید معلومات کے لیے
رابطہ نمبرات
(نوٹ) اس سے متعلق مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں:
ڈاکٹر مولانا محمد شہاب الدین ندوی ازہری
قائم مقام مہتمم
7004847829
مولانا مفتی مجاہد الاسلام قاسمی
ناظم تعلیمات
9570370922
مولانا محمد ساجد حسین رحمانی
ناظم تعلیمات (برائے امور طلبہ)
9472129029
قاری عبد السلام صاحب عرفانی
نگراں درجہ حفظ
8252951862
⚠️ فارم بھرنے میں کوئی دشواری ہو تو نیچے دیے گئے نمبرات پر رابطہ کریں:
مولانا محمد غفران رحمانی
7257826960
مولانا محمد کوثر جمیلی قاسمی
8935815194
مولانا محمد ساجد حسین رحمانی
9472129029
مفتی محمد مجاہد الاسلام قاسمی
9570370922
ڈاکٹر مولانا محمد شہاب الدین ندوی ازہری
7004847829
نوٹ:
تمام والدین و سرپرستان سے گزارش ہے کہ مقررہ مدت میں داخلہ کا عمل مکمل کر کے اپنے بچوں کو اعلیٰ معیار کے تعلیمی نظام سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کریں۔
تمام والدین و سرپرستان سے گزارش ہے کہ مقررہ مدت میں داخلہ کا عمل مکمل کر کے اپنے بچوں کو اعلیٰ معیار کے تعلیمی نظام سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کریں۔